انسداد ڈینگی کیلئے ضلعی محکموں کو الرٹ جاری، ہنگامی اقدامات کا حکم

February 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے حالیہ بارشوں کے سلسلے نے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرتمام ضلعی محکموں کو الرٹ جاری کرکے ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر بھرپور آگاہی دی جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے،یہ باتانہوں نے سرکٹ ہاؤس میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری اور فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمنٰ نےبریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام محکموں کو ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی جامع پالیسی جاری کردی گئی ہے ،ڈینگی مرض کے خلاف عوام کو بھی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا،متعلقہ محکمے نشیبی علاقوں اور زیر تعمیر عمارات میں بارش کے کھڑے پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔