مادری زبان کی تعریف اور بھلائی کا سوچنا تعصب نہیں‘ سنیٹر عثمان کاکڑ اور دیگر

February 22, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مادری زبان کے قومی دن پر نیشنل پریس کلب میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام تقریب ہوئی۔ سنیٹر عثمان کاکڑ‘ افغان سفارتخانے کے ثقافتی اتاشی عبدالولی ہوتک‘ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارت وال‘ سرائیکی پارٹی کے عبدالمجید کانجو اور عبدالمجید اچکزئی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ مادری زبان کی تعریف اور بھلائی کا سوچنا تعصب نہیں‘ ابتدائی تعلیم مادری زبان میں ہونی چاہئے۔ عبدالمجید کانجو نے کہا کہ جب ہم اپنے وطن اور زبان سے پیار کرینگے تو دوسروں کے وطن اور زبان سے بھی پیار کرینگے۔