کراچی میں ز ہریلےکھانے سے ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

February 22, 2019

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 5 ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کوواقعے کی تحقیقات بذات خودکرنےاور متاثرہ خاندان کی ہر قسم کی مدد کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کرچی میںزہریلا کھانا کھانے کے باعث جاںبحق ہونے والے بچوں کے والدین سے تفصیلات لے کر فوری کارروائی کی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے اس قسم کے واقعات کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میںزہریلا کھانا کھانے سے جاںبحق ہونے والے افراد کوئٹہ سے آئے تھے، بچوںکی والدہ اور پھپھو نے کھانا صدر کے ایک نجی ہوٹل سے منگوایا تھا جس کے بعد بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی اور وہ جاں بحق ہو گئے۔