کراچی: پرائمری سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

February 23, 2019

ڈائریکٹر پرائمری اسکولز غلام عباس ڈیتھوکہا ہے کہ کراچی کے تمام پرائمری اسکولزمیں پہلی سے چوتھی جماعت تک سالانہ امتحانات 12 سے 19 اپریل تک ہوںگے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ڈائریکٹر پرائمری اسکولز غلام عباس ڈیتھو کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ضلعی افسر تعلیم اور تعلقہ افسر تعلیم و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر پرائمری اسکولز نے افسران کو ہدایات کی کہ پہلی سے پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں بچوں سے کوئی بھی امتحانی فیس کی مد میں پیسے نہیں لئے جائیں گے، کوئی بھی ہیڈماسٹر یا عملہ امتحانات کی مد میں پیسے وغیرہ لے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

غلام عباس ڈیتھو نے کراچی کے تمام پرائمری ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈی ای اوز اور ٹی ای اوز کو ہدایات جاری کیں کہ پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام پرائمری اسکولز کے پہلی سے چوتھی جماعت تک سالانہ امتحانات 12 اپریل سے 19 اپریل تک ہوں گے اور پرائمری کے تمام امتحانات کے نتائج 30 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر اسکولز پرائمری نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کی ہدایات پر پہلی مرتبہ مرکزی سطح پر ( پنجم ) پانچویں جماعت کے بچوں کے امتحانات (DAC )ڈی اے سی ڈائریکٹوریٹ آف کریکیولم اسسمینٹ اینڈ ریسرچ کے تحت لئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر اسکول پرائمری نے کہا کہ اساتذہ بچوں اور ان کے والدین کو آگاہی دی جائے کے اس مرتبہ پانچویں جماعت کے بچوں کے سالانہ امتحانات ان کے نصاب میں سے بچوں کی ذہانت کے مطابق لئے جائیں گے، اس سلسلے میں اساتذہ بچوں کی مکمل تیاری کرائیں تاکہ بچوں میں پرائمری سطح پر صلاحیت پیدا ہو اور بچوں میں تنقیدی سوچ پیداہو سکے اور نقل کی روک تھام کی جاسکے۔