دہشتگردی کے دو ملز موں کو قید، 9بری

February 24, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے دہشتگردی کے الزام میں ملوث دو ملزمان کو سزا، 9کو بری کر دیا۔ فتح جنگ پولیس نے بارہ مارچ 2012کو جنگلات سے لکڑیاں کاٹنے کے تنازع پر مزاحمت کے الزام میں گیارہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ذوالقرنین عباس کو دو اور محمد صدیق کو ایک سال قید سخت اور دس ہزار روپے دامان کی سزا سناتے ہوئے حمایت حسین شاہ، عمران حیدر، شاہ کمال، محمد تعظیم، محمد ندیم، محمد ابراہیم، محمد اسرار، محمد عرفان اور محمد کامران کو بری کردیا۔