کراچی : نالے میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

February 25, 2019

کراچی کے علاقے لانڈھی میںدس سالہ بچہ مسلم آباد کے نالاے میں گرگیا تھا جس کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔

نیوی کے غوطہ خور بھی امدادی کارروائیوں میںبھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ مشینری کی مدد سے کام کر رہی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر نے امدادی ٹیموںکو اسنارکل بھی فراہم کردیے ہیں تاکہ کام میں آسانی اور تیزی پیدا ہو۔

واضح رہے کہ دس سالہ بچہ ہفتے کے روز شام میں مسلم آباد کے نالے میں ڈوب گیا تھا جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔