ایس ایس پی ٹریفک کا بائیکرز لین کے استعمال پر زور

February 25, 2019

ایس ایس پی جنوبی ڈاکٹر اسد ملہی نے شاہراہ فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کےلئے مخصوص لین کے استعمال سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے مہم شروع کردی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر ملہی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ بائیں جانب مخصوص لائن میں موٹرسائیکل چلائیں، جس سے اُن کے لئے بھی سہولت ہوگی اور مجموعی طور پر ٹریفک کے لئے بھی آسانی ہوگی۔

اُن کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور دنیا کو بتائیں کہ ہم کتنے مذہب طریقے سے روڈ استعمال کرتے ہیں۔

ایس ایس پی ٹریفک نے موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال پر بھی زور دیا۔