بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے آج کھلیں گے

March 01, 2019

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل رہے ہیں،اس کےساتھ ہی سرد علاقوں کے اسکولوں میں نئےتعلیمی سال کا بھی آغاز ہوگیا۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت دیگر تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں گزشتہ سال 16دسمبر کو بند ہوئےتھے۔

موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات گذشتہ روز ختم ہوگئیں جس کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔

تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرد علاقوں کے اسکولوں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا بھی آغاز ہوگیا۔

دوسری جانب سرماکی تعطیلات کے اختتام پر پہلے روز تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان ہے۔