دھند میں اضافہ، پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد موٹروے بند

March 04, 2019

بالائی پنجاب میں دھند کی شدت میں اضافے کے باعث بابو صابو انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک موٹروے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق دو روز سے جاری بارش کے بعد دھند کی شدت میں اضافہ ہو گیا، حد نگاہ صفر ہو جانے پر موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک بند کر دی گئی۔

موٹر وے ترجمان نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، سفر کے دوران موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 اور ہم سفر ایپ سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔