فلم "اے ڈارک پلیس"کا نیا ٹریلر جاری

March 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہالی ووڈ ڈرامہ فلم اے ڈارک پلیس(A Dark Place)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

سیمون فیلوزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ٹرک ڈرائیور کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات سے متصل قصبے سے ایک بچے کی پراسرار گمشدگی کی تحقیقات کیلئے جاسوس بن جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اینڈریو اسکاٹ،ڈینیس گوہ،برونوہ ووہ،کیتھرین ڈیئر،سینڈرا ایلس،جیسن ڈیوس ،کرسٹا بیتھ اور جے ڈی ایورمور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹر ہیمپڈین اور نورمن میری کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔