’پہلے ہی پتا تھا نریندر مودی فیل ہوچکے‘

March 11, 2019

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی پتا تھا نریندر مودی فیل ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ نریندر مودی جان لے کہ وہ نہ پہلے بھگوان تھے،نہ اب ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں پہلے پتا چل گیا تھا کہ مودی پاکستان کے ساتھ کشمیر میں جنگ کریں گے۔

فاروق عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ملک میں ڈر کا ماحول پیدا کیا اور صورت حال خراب کی۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی نے جنگ کے ذریعے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اس کے بغیر بھارت بچ نہیں سکتا۔