ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نہیں، امریکی اسپیکر

March 12, 2019

اسپیکرامریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کہتی ہیں وہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکن صدر اس قابل ہی نہیں کہ ان کا مواخذہ کیا جائے۔ مواخذہ ملک کو تقسیم کی طرف لےجاتا ہے، ہمیں اس حد تک پستی میں نہیں جانا چاہیے۔

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نے کہا کہ ایوان نمائندگان نے مواخذہ کیا بھی تو سینیٹ سے منظوری ممکن نہیں،بل کلنٹن کا مواخذہ اس کی مثال ہے،یہ ملک کے لیےتباہ کن تھا۔

انہوںنے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی لحاظ سے صدارت کے لیے فٹ نہیں۔