بلاول وزراء سے متعلق ثبوت پیش کریں، علی محمد خان

March 14, 2019

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکےپاس وزراسے متعلق ثبوت ہیں توپیش کریں تاکہ وزیراعظم ایکشن لیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بلاول بھٹوکی جانب سے بغیر ثبوتوں کے بات کرنا نامناسب عمل ہے، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ کسی وزیرکےکالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں تو ان کو ہٹایا جاناچاہئے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹواپنا گریبان جھانکیں کہیں مسئلہ وہاں نہ نکل آئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو حادثاتی طورپر اس عہدے پرآگئے ہیں، اُنہیں ثابت کرنا باقی ہےکہ وہ اس عہدے کےاہل ہیں۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میاں صاحب، زرداری، مولاناصاحب، بلاول جیسی اپوزیشن سےپریشان نہیں، ماضی کی طرح اپوزیشن ہوتی تووہ اپوزیشن حکومت کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی تھی۔