شہر کےتمام فلائی اوورز ، پلوں اور انڈرپاسز کی مرمت کا فیصلہ

March 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں موجود تمام فلائی اوورز ، پلوں اور انڈرپاسز کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے فلائی اوورز کے اکھڑنے والےایکسپنشن جوائنٹ، پیچ ورک، فٹ پاتھوں کی مرمت اور خراب کی لائنس کی تبدیلی کے لیے ٹینڈرکردیئےگئے ہیں میئرکراچی وسیم اختر نے کہاہےکہ انڈرپاسز کی دیواروں کی نہ صرف مرمت بلکہ ان پر کے ایم سی کے لوگووالی ٹائلز لگائی جائیں گی پلوں کی صفائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ پلوں پرموجودمٹی اور کچرا اٹھانے کی ذمہ داری سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے تاہم کے ایم سی شہریوںکو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کام جاری رکھے گی۔