علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ کواللہ نے علمی وعملی کمالات سے نوازا ، مظہر سعید کاظمی

March 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ نابغہ عصر اور نادرِ روز گارشخصیت تھے ، اللہ تعالیٰ نے اُنہیں بہت سے علمی وعملی کمالات اور فضائل سے نوازا تھاآپ کی شخصیت شریعت وطریقت کا حسین امتزاج تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم سعید کے زیر اہتمام جامعہ انوار العلوم نیوملتان میں غزالی زماں کانفرنس سےخطاب میں کیا ،علامہ ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ غزالی زماں نے سوشل ازم کے فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفٰی میں قائدانہ کردار ادا کیا،علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اہلسنّت کے بڑے سیاسی پلیٹ فارم جمعیت علماء پاکستان کا قیام علامہ سید احمد سعیدکاظمی کے ہاتھوں عمل میں آیا،اس موقع پر علامہ مفتی غلام مصطفیٰ رضوی، قاری عبدالعزیز سعیدی، علامہ محمد سعید سعیدی، قاری محمد عمر سعیدی،مفتی محمد امین، قاری مطیع الرسول ،مولانابشیر احمدقادری، مولانا محمداشرف مہرآبادی، مولانا محمد شریف چشتی مولانا محمداکرم سعیدی،مولانا محمداشرف سعیدی،مولانا محمدساجد نواز، مولانا خرم شہزاد، مولانا منظور احمداورقاری معشوق علی سعیدی بھی موجود ہیں۔