زیادہ وزن اٹھانا ویٹ لفٹر کو مہنگا پڑ گیا

March 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو باقاعدگی سے ورزش کرنا صحت کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے لیکن اگر اس دوران ہوش کے بجائے جوش سے کام لیا جائے تو نتیجہ کچھ یوں بھی نکل سکتا ہے۔

ویٹ لفٹنگ کرتے ہوئے اس نوجوان کواپنی استطاعت سے زیادہ وزن اٹھانے کی دھن سوار ہوئی تواس نے جوش ہی جوش میں زیادہ وزن اپنے ہاتھ سے اْٹھانے کا مظاہرہ کر ڈالا۔

وزن اْٹھاتے ہی ویٹ لفٹر کو محسوس ہوگیا کہ جوش ہی جوش میں کچھ زیادہ ہی کر ڈالا ہے لیکن اس سے قبل کہ یہ اپنی غلطی کو سدھارتا وزن اسکے اوپر گر چکا تھا۔

اس موقع پر وہاں موجود ٹرینر نے فوری طور پر وزن ہٹا کر اسکی جان بچائی۔