سانحہ کرائسٹ چرچ: شہداء کے اہلخانہ کیلیے ویزا درخواست کا طریقہ

March 16, 2019

دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی فیملیز کے لیے ویزادرخواست بھیجنے کا طریقہ بتا دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ نیوزی لینڈ کےلیے ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ درخواست نمبر اور پاسپورٹ کی اسکین کاپی پاکستانی قونصل جنرل کو بھجوائیں ۔

دفتر خارجہ کے مطابق ویزا درخواست نمبراورپاسپورٹ کی اسکین کاپی وٹس ایپ کی جاسکتی ہے۔

دفتر خارجہ نے درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ کا لنک بھی دیا ہے، http://immigration.govt.nz/new-zealand

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ درخواست نمبراور پاسپورٹ کی اسکین کاپی moinfudda.org پر بھجوائیں۔

ویزہ درخواست نمبراورپاسپورٹ کی اسکین کاپی 03428200200 پروٹس ایپ کی جاسکتی ہے۔