دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے، کولن رکس

March 17, 2019

لندن(پ ر) کونسلر قیصر عباس نے گریز میں نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں تھرک لیبر پارٹی کے چیئرمین کولن رکس سمیت کثیر تعداد میں مقامی لوگوں اور بچوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شہدا کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور لاحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔ اس موقع پر کونسلر قیصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتاہے جس طریقے سے بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے مارا گیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘‘۔ تھرک لیبر پارٹی کے چیئرمین کولن رکس کا کہنا تھا کہ سب کمیونٹیز برابر ہیں اور دہشت گردوں کو سخت سزا دینی چاہئے۔ حافظ عبدالرشیدنے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک لواحقین کو صبر دے اور شہدا کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔