مسجد عسکری دستگیر سوسائٹی میں منقبتی مشاعرہ

March 17, 2019

کراچی (پ ر) سید کاشف مہدی کی جانب سے ولادت علیؑ کی مناسبت سے طرحی، منقبتی مشاعرہ ہفتہ 23؍مارچ کو شب 9؍بجے مسجد عسکری دستگیر سوسائٹی میں ہوگا، مہمان خصوصی طالب حسین طالب آف کوئٹہ، نظامت کے فرائض اشرف جارچوی انجام دیں گے، میر حسن تکلم، نقش کاظمی، اعجاز رحمانی، گوہر جارچوی، ریحان اعظمی اور دیگر اپنا کلام پیش کریں گے۔