بے نامی نقدی زیورات تمسکات سرکاری خزانے میں فوری جمع ہوا کرینگے

March 17, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) بے نامی ٹرانزیکشن پروہبیشن ایکٹ رولز 2019ء کے مطابق بحق سرکار ضبط کئے جانے والے منقولہ اثاثوں کیلئے ایک ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائیگا۔ منقولہ اثاثوں میں کیش‘ گورنمنٹ یا دوسری سکیورٹیز ‘ سونا چاندی (Bullion) جیولری‘ ہیرے جواہرات اور دوسری قیمتی اشیاء کی ایڈمنسٹریشن فرسٹ شیڈول کے پارٹ ون میں دیئے گئے فارم کے مطابق کریگا۔ ایڈمنسٹریٹر ضبط شدہ مذکورہ اثاثے سرکاری خزانے نیشنل بینک آف پاکستان یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا کر اسکی باقاعدہ رسید حاصل کر کے محفوظ کریگا۔