ایف آئی اے لاہور زون میں بڑے پیمانے پر تقرریاں

March 17, 2019

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے لاہور زون میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں گزشتہ روز کی گئیں۔ مجموعی طور پر 78افسران اور دیگر ملازمین کے مختلف سرکلز میں تبادلے کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری محمد اشفاق نے آفس آرڈر نمبر 152/2019جاری کیا جس کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل میں 14جس میں 2 سب انسپکٹرز، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 9کانسٹیبلز اور 2 لیڈی کانسٹیبل کو تعینات کا گیا۔ کارپوریٹ کرائم سرکل میں 15جس میں 2ایس آئی، ایک اے ایس آئی، 9کانسٹیبل، ایک لیڈی کانسٹیبل اور 2 ایل ڈی سی، کمرشل بینکنگ سرکل میں 16جس میں 2 ایس آئی، ایک اے ایس آئی، 9کانسٹیبل، 2 لیڈی کانسٹیبل، 2 یو ڈی سی، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں 13، جس میں 2ایس آئی، 9کانسٹیبل، ایک لیڈی کانسٹیبل اور ایک ایل ڈی سی۔ EGOAمیں 4کانسٹیبل اور امیگریشن میں 6، جس میں 2لیڈی کانسٹیبل اور 4کانسٹیبل شامل ہیں، کو تعینات کیا گیا ہے۔