شادی ”رومیو “ اور ”ہیر “پر کیا قیامت ڈھائے گی؟ نئی قسط ”جیو“ پر آج رات 8بجے دیکھیں

March 17, 2019

کراچی (محمدناصر) ”آسمان سے گرا کھجور میں اَٹکا“ یہ صرف محاورہ نہیں بلکہ وہ صورتحال ہے جو”جیو ٹی وی“ کی میگا ڈرامہ سیریل ”رومیو ویڈز ہیر“ میں اتوار کی رات 8بجے نشر کی جائے گی۔ شادی کے ہنگاموں سے نکل کر ہیر سسرال پہنچے گی۔ ”جیولیٹ“ پہلے ہی رومیو کا بُرا حال کرچکی ہے۔ گزرے وقت کو بھلا کر اور ارمانوں کی سیج سجا کر ”رومیو“ جونہی ”ہیر“ کا گھونگھٹ اُٹھائے گا مزید بُرا وقت اس کے سر پر آجائے گا۔ ”شادی کی رات“ رومیو پر کیا قیامت ڈھائے گی جب ”جولیٹ“ ہیر کے کمرے میں آجائے گی؟۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی تخلیق ، ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی گئی تحریر اور انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والی لو اسٹوری آف دی ایئر کیا ناکام ہو جائے گی ؟۔ دلچسپ کہانی کا خلاصہ سیریل کی 24ویں قسط دیکھنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔