اریب احمد گھر کا واحد کفیل تھا، موت کی خبر سن کر اہلخانہ غم سے نڈھال

March 17, 2019

کراچی (خرم احمد/اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا کراچی کا نوجوان شہید ہوگیا ، والدین غم سے نڈھال ،بیٹے کے سر پر سہرا دیکھنے خواہشمند والدین کفن میں لپٹی لاش کے جلد پاکستان پہنچنے کے منتظر ہیں،نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونےوالا 27سالہ سید اریب ولدسید ایاز احمد فیڈرل بی ایریا مکان نمبر R146بلاک 14کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سےچارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھا اور ،شہید سید اریب احمدکےاہلخانہ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل ملازمت کی غرض سے نیوزی لینڈ گیا تھا اور پی ڈبلیو سی آڈٹ فرم میں جاب کر رہا تھا ،اور ایک سال مکمل ہونے پر گزرشتہ سال نومبر میں ایک ماہ کی چھٹی لیکر آیا تھا اور دسمبر میں واپس نیوزی لینڈ روانہ ہوا تھا ،انہوں نے مذید بتایا کہ شہید اریب پانچ وقت کا نمازی اور نرم لہجہ رکھنے والا اور ایک ہی بیٹا ہونے سبب سب کا لاڈلا بھی تھا،انہوں نے مذید بتایا اریب بہن بھائیوں میں سب سے بڑاتھا اور اسکی ایک چھوٹی بہن ہے ،انہوں نے مذید بتایا کہ چار ماہ قبل جب چھٹی پر گھر آیا تو اسکی ماں نے اس شادی کا کہا تو اس نے جواب دیا کہ پہلے کیئریئر بنا لوں پھر آپ میری شادی کی بات کرنا ،انہوں نے مذید بتایاکہ نیوزی لینڈ میں مسجد میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد سے اریب سے رابطہ نہیں ہورہا تھا جب سے کرائسٹ چرچ میں مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی خبر ملی اس وقت سے ہی اسکے نمبر پر کال کر رہے تھے لیکن فون بند تھا اور مسلسل کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان تھےاور اسکی خیریت کے لیئے دعا گو تھے ،انہوں نے مذید بتایا کہ نیوز ی لینڈ میں اریب کے ساتھ موجود اس کے دوست سے بات کی تو اسنے بتایا کہ وہ اریب کے ساتھ ہی نماز کی ادائیگی کے لیئے گیا تھااسکو گاڑی سے اتار کر کار پارک کرنے گیا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں اس وقت تک اریب مسجد کے اندر داخل ہوچکا تھا، جس کے بعد سے اریب کی کوئی خبر مل سکی تھی ،لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا ہفتہ کی صبح نیوزی لینڈ ایمبیسی سےفون کال موصول ہوئی کہ اریب کل کے واقعے میں زخمی ہوگیا تھا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا یہ ہمارے گھر پر صدمےکا پہاڑ بن کر گری جس کے بعد سے اسکی ماں اور بہن صدمے سے نڈھال ہیں ،انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے شہید اریب کا جسدخاکی جلد از جلد پاکستان بھیجی جائے تاکہ ہم اسکا آکری دیدار کے ساتھ تدفین کر سکیں۔ دریں اثنا این ای ڈے کےذیشان رضا کی بھی نیوزی لینڈ میں شہادت کی اطلاعات ملی ہیں۔