مساجد پر دہشتگرد حملے کی سوشل میڈیا پر حمایت، برطانوی شہری گرفتار

March 18, 2019

کراچی(نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2مساجد پر دہشتگرد حملے کی سوشل میڈیا پر حمایت کرنیوالے برطانوی شہری کو گرفتار کرلیاگیا۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق مانچسٹر سے ایک برطانوی شہری کو اس کی آن لائن پوسٹ کے باعث گرفتار کرلیاگیا ہے، 24سالہ اولڈہام نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی حمایت کی تھی۔