سینیٹر کی نفرت آمیز گفتگو، انڈونیشیا میں آسٹریلوی سفیر طلب

March 18, 2019

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز گفتگو کرنے پر انڈو نیشیا کے دفتر خارجہ نے جکارتہ میں موجود آسٹریلوی سفیر کو طلب کرشدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ کے واقعے کے بعد آسٹریلوی سینیٹر کی طرف سے دہشت گرد حملے کا ذمہ دار نیوزی لینڈ کے مسلم مہاجرین کو ٹھہرانے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز گفتگو کرنے پر آسٹریلیا کے سفیر کو طلب کر تے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلوی سینیٹر کے تعصبانہ بیان سے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے،جبکہ دہشتگردی کے اس واقعے کو مسلمانوں سے جوڑنا قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ اسلاموفوبیاکامظاہرہ کرنیوالےسینیٹر فریزر ایننگ کو پارلیمنٹ سے نکالنے کے لیے نیوزی لینڈ میں دستخطی مہم جاری ہے جس میں اب تک 13 لاکھ افرادکےدستخط کیے گئےہیں۔