ٹی ٹی پی کے سہولت کار کو 10سال قید بامشقت، 10لاکھ روپے جرمانہ

March 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نمبر10 نے ملزم نصیر الدین جس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے کو 24 اپریل 2017 کو اردو بازار میں ہونے والے مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کی سہولت کاری کا الزام ثابت ہونے پر 10سال قید بامشقت اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،واضح رہے کہ ملزم نصیر الدین نے اردو بازار مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کو گھر کرائے پر دے رکھا تھا۔