پاکستانی بچے کا30سیکنڈ میں ہیلی کاپٹر اسپنز کا مظاہرہ

March 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ رضوان اللہ نے 30 سیکنڈ میں 46 بار ہیلی کاپٹر اسپن کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

کم عمر مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی ابھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنا لیا جسے جلد گنیز بک میں شامل کیا جائیگا۔

اس سے قبل یہ اعزاز 30 سیکنڈ میں 30 بار ہیلی کاپٹر اسپن کرنے والے بھارتی کھلاری کے پاس تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مارشل آرٹس اکیڈمی میں تربیت لینے والے رضوان کے ٹرینر محمد عرفان محسود بھی 17 ریکارڈ بنا چکے ہیں۔