رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار

March 19, 2019

رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ایک اور ملزم نعیم اختر عرف علی عرف پتی کو گرفتار کیا ہے۔

پاکستان رینجرز(سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق ملزم نعیم اختر عرف علی عرف پتی نے سلیم بیلجیم کی ہدایت پر اس ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مورخہ 11فروری 2019 ءکو ایم کیوایم پاکستان کے یوسی آفس سیکٹر 11-Dنیو کراچی میں ہونے والی فائرنگ میں ملوث ہے ۔

فائرنگ کے واقعے میں ایم کیوایم پاکستان کا ایک کارکن شکیل انصاری جاں بحق جبکہ اعظم زخمی ہوگیاتھا۔

واضح رہے کہ اس ٹارگٹ کلرٹیم کے 9ملزمان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔