اٹلی:895فٹ لمبا(Tiramisu)ڈیزرٹ تیار،عالمی ریکارڈ قائم

March 19, 2019

یوں تو آئسکریم ، کسٹرڈ ، کیک ہو یا کوئی اور ڈیزرٹ (میٹھا) اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


لیکن جناب، اٹلی میں تو ان ماہر چیفس کے تو کیا ہی کہنے کہ جنہوں نے دنیا کے سب سے لمبا اطالوی ڈیزرٹ(Tiramisu)بنا ڈالا اور نہ صرف خود مزے سے کھایا بلکہ سیکڑوں افراد کو کھلا کر گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

جی ہاں، اٹلی کے شہر میلان میں تیس ماہر چیفس اوررضاکاروں کی ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا (Tiramisu)ڈیزرٹ بنانے کی ٹھانی اور سب نے مل کر50ہزار اسفنج کیک، 3سو لیٹر کافی، 5سو کلو گرام کریم ، چینی ،ا نڈوں اور بسکٹ کااستعمال کرکے 895فٹ لمبا (Tiramisu)ڈیزرٹ تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرلی۔

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور مفت کی دعوت خوب مزے سے اُڑائی۔