کشمالہ طارق کی وضاحت

March 19, 2019

وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں خواتین ڈے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کو اپنے اختیارات خواتین کا استحصال کرنے کے لئے استعمال نہیں کرنے چاہئیں اور نہ اُن سے لنچ یا چائے کے لئے باہر جانے کا کہنا چاہئے، یہ بھی ہراسانی کے مترادف ہے۔




ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ ان چاہے ٹیکسٹ میسج اور سوشل میڈیا پر تعاقب بھی ہراسانی ہے، جس کے بعد میں نے مثالیں دیں، میڈیا کو سیاق وسباق سے ہٹ کر صرف ایک سطر نہیں لینا چاہئے۔