عثمان بزدار کو کابینہ میں ردو بدل کا اختیار مل گیا

March 19, 2019



وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہا نی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اورعثمان بزدار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیراعلی پنجاب کو بیورو کریسی میں اعلی سطحی تبادلوں کا اختیار مل گیا ہے۔

ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم سے بعض وزرا کی کارکردگی پرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چندروز میں وزیراعلی کی جانب سے اعلی سطحی اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعلی کےاختیارات میں مداخلت اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے وزرا کےخلاف کارروائی ہوگی جبکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے معاملے کو بھی دوبارہ دیکھا جائے گا۔