رینجرز اور پولیس کی کارروائی،21ملزمان گرفتار، اسلحہ ،منشیات برآمد

March 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان عاشر عرف یاسر ، محمد دانش ، علی رضا ، کاشان علی ، شاہد عرف عینی اور محمد وقاص عرف وکی کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، رینجرز نے ملزمان کے قبضے سےاسلحہ، ایمونیشن،اور مسروقہ سامان بر آمد کر کےقانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ گلشن اقبال پولیس نے 2ملزمان عبدالاحد اور شہزاد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا،شاہراہ نورجہاں پولیس نے ملزم خرم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی، سکھن پولیس نے خاتون منشیات فروش فاطمہ عرف عمری کو اسکے3ساتھیوں عثمان ، گنگو اور یونس کو گرفتار رکرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،پاپوش نگر پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔شاہ لطیف پولیس نے خاتون منشیات فروش نوشاد بی بی اور اسکے2ساتھی محمد عامر اور رشید کو گرفتار کرکے انکے قبضے سےمنشیات برآمد کرلی کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے 4ملزمان رانا فہد، شیری الدین ، شہروز اور ارسلان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔