کورنگی،ڈکیتی مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

March 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے،پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی لیبر اسکوائر ویٹا چورنگی کے پاس موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر نوجوان سے لوٹ مار کررہے تھے کہ نوجوان نے ملزمان سے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی مار کر نوجوان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا ،ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق مقتول کی شناخت 19 سالہ محسن ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے ۔