پاکستان کے لوگ بدعنوان عناصر کو سزا ملنے کے انتظار میں ہیں، سعید مغل

March 20, 2019

برمنگھم (پ ر)سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے اپنے بیان میںکہا کہ پاکستانی و کشمیری عوام اب اس انتظار میں ہیں کہ ماضی میں جن حکمرانوں نے غریبوں کا استحصال کیا اور ورکروں، کسانوں کا خون چوسا، عدالتوں میں ان کے کیس چل رہے ہیں عدالتوں سے انہیں کب سزاملے گی۔ ماضی میں ایسے افراد نے قومی خزانوں اور بینکوںسے پیسہ لے کر بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں خریدیں، کیس ثابت ہونے پر ان کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے بلکہ ملک سے دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جانی چاہئیں، تاکہ آئندہ کوئی شخص اسطرح ملک سے پیسہ باہر منتقل نہ کرسکے۔ انہوںنے کہا پاکستان میں دنیا بھر کے وسائل موجود ہیں مگر کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ جس سے پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، سعید مغل نے کہا کہ شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے۔