بلاول آج نیب میں پیش ہونگے، جیالوں کو اسلام آباد آنے کا حکم

March 20, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج20 مارچ کو اپنے وکلا اور پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی پنجاب قیادت آج20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی۔ نیب نے آج20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔