فواد چوہدری کی کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر سے تلخ کلامی کی تردید

March 20, 2019

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فواد چوہدری نےکابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر سے تلخ کلامی کے واقعہ کی تردید کردی ہے۔ گزشتہ روز کابینہ کے فیصلوں کی بریفنگ کے بعد ایک صحافی نے یہ سوال پوچھا کہ سر آج کابینہ کے اجلاس میں کیاہو اہے۔ وزیر اطلاعات نے پوچھا کہ کیا ہواہے تو صحافی نے کہا سنا ہے کہ آپ کا اسد عمر سے کوئی پھڈا ہو اہے،یہ خبر چل رہی ہے۔فواد چوہدری نے پوچھا کہ کہاں خبر چل رہی ہے یہ بیہودہ بات ہے۔صحافی نےبتایا کہ ایک چینل پر چل رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے وضاحت کی کہ بالکل ایسی کوئی بات نہیں۔ نہ ہی کسی وزیر کے باہر جانے پر کوئی پھڈ اہو اہے اور نہ ہی میرا اسد عمر سے کوئی پھڈ اہو اہے ۔ اسد عمر میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں میرا ان سے کوئی پرابلم نہیں ۔ میں حیران ہوں کہ اس طرح کی خبریں بغیر تحقیق کے چلا دیتے ہیں پھر بات بھی نہیں کرتےکم ازکم پوچھ تولیں ۔