زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ، 6 اہلکار شہید

March 20, 2019

بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 6 اہل کار شہید ہوگئے۔

ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی کے مطابق زیارت میں لیویز کی چیک پوسٹ پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر زیارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعہ زیارت کے علاقے سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے،ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا ہے۔