سپریم کورٹ دہشت گردی کی تشریح کریگی، لارجر بنچ قائم

March 21, 2019

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ میں دہشتگردی کے جرم میں سزا ئے موت پانے والے ایک ملزم صفتین کی اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ،آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی تعریف کے تعین کے لیے 7رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رہے ہیں ،چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحی ٰ آفریدی پر مشتمل بنچ نے بدھ کے روز ملزم صفتین کی اپیل کی سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نے کہاکہ1997 سے آج تک یہ طے نہیں ہو سکا ہے کہ کو ن سا کیس دہشت گردی کے زمرہ میں آتا ہے،اور کون سا نہیں آتا ہے؟، انہوں نے کہاکہ ان کی سربراہی میں دہشت گردی کی تعریف کے لیے سات رکنی لارجربینچ بنا یا جارہا ہے جوکہ دہشتگردی کی تعریف کا تعین کرے گا ۔