فرانس میں چاکلیٹ فیشن شو

March 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


فرانس کے شہرمیٹزمیں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔

چاکلیٹ فیشن شو میں ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ،چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی۔

مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے جنہیں دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے۔

سالانہ سلون ڈیو چاکلیٹ(Salon du Chocolat) نامی چاکلیٹ فیسٹیول کے دوران درجنوں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات متعارف کروائیں جنہیں شرکاء نے خوب پسند کیا۔

واضح رہے کہ4 روزہ اس فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔