امریکی چڑیا گھر میں ننھے شیرکی دوسری سالگرہ

March 21, 2019

سالگرہ کے موقعے پرچاہے کتنے ہی انتظامات کر لئے جائیں لیکن اگر کیک نہ ہو تو مزہ ادھورا رہ جاتا ہے۔

امریکی شہرڈلاس کے چڑیا گھر میں بہاتی (Bahati)نامی ننھے شیرکی دوسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی اور اس موقعے پر اس کے لئے خاص طور کیک بھی تیار کیا گیا۔

اس موقع پرشیروں کی پسندیدہ خوراک گوشت ،کریم اور برف سے تیار کیا گیا کیک اسے پیش کیا گیا جو اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خوب مزے لے کر کھایا۔