افکار قائد میں ہماری ترقی کا رازپنہاں ہے، طارق باجوہ

March 22, 2019

گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم عظیم لیڈر تھے ان کے افکار پر چلنے میں ہی ہماری ترقی کا رازپنہاں ہے۔

قائد اعظم کی زندگی کا احاطہ کرنے والی تصویر یں قومی ورثہ ہیں جنہیں نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک نے ان خیالات کا اظہار نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی سے متعلق تصویروں کی نمائش کا افتتاح کے موقع پر کیا۔

آرٹسٹ سعید اختر کے اس تصویری مجموعے میں خیبر سے کراچی تک قائد کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ کر اچی اورلاہورکےبعد قائد کی تصویروں کی نمائش کاسلسلہ پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

انکا کہناتھاکہ ،قائد اعظم کے افکار پر چل کر ہی ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔