واجبات کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اےسمیت26دفاتر کی بجلی منقطع

March 23, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)آئیسکو اسلام آباد سرکل کے زیرِ انتظام فیلڈ دفاتر کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر 26سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر سی ڈی اے ، چیف کمشنراسلام آباد، پارلیمنٹ لاجز، وزارت تعلیم، پولیس،وزارت کھیل و ثقافت اور اے جی پی آر ذیلی دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ، ترجمان کے مطابق سی ڈی اے کے 16 کنکشنز منقطع کئے گئے جن کے ذمے44 لاکھ3 ہزار روپے، چیف کمشنر اسلام آباد کے 2کنکشنز جن کے ذمے 83لاکھ 4ہزار روپے، پارلیمنٹ لاجز آفیسر ہاسٹل کے ذمے 25لاکھ روپے،پولیس سٹیشن کورال کے ذمے9 لاکھ 17ہزار روپے، کے بقایا جات واجب الادا ہیں ۔