مفتی تقی عثمانی پرقاتلانہ حملہ افسوسناک ہے‘ قاسم سوری

March 23, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی پر کراچی میں قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مفتی تقی عثمانی علم کا سمندر ہیں ان پر حملہ افسوسناک ہے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔