گھر میں اچانک آ تشزد گی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

March 24, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) اپرانا سکھر کے علاقے جنات بلڈنگ کے نزدیک رات دیر گئے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے سبب گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کا سبب بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔ اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا یا ۔