پاکستان کپ ،ٹیموں کے کپتان مقرر

March 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کو پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے لئےخیبر پختون خواہ کا کپتان مقرر کیا ہے۔پاکستان ٹیم کی وکٹ کیپنگ کرنے والےمحمد رضوان کوفیڈرل ایریاز،اسد شفیق کو بلوچستان ،کامران اکمل کو پنجاب اور عمر گل کو سندھ کا کپتان بنایا گیا ہے۔سلمان بٹ کو پہلی بار قومی سلیکشن کمیٹی نے قیادت سونپی ہےٹورنامنٹ دو اپریل سے پنڈی میں شروع ہورہا ہے ۔