سوشل میڈیا پر ہراساں کرنیوالوں کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان

March 24, 2019

نیویارک(ایجنسیاں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کرنے کے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ایک نمائندے نے بتایا کہ کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، معاون تنظیموں اور ماہرین نے بغیر اجازت نامناسب تصاویر کی شیئرنگ اور اس کا جائزہ لینے کی ٹولز کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔