قلعہ کہنہ پر یوم پاکستان کی مرکزی تقریب،ریلیاں،کیک کاٹےگئے

March 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ قاسم اسٹیڈم میں یوم پاکستان کے سلسلے میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر آر پی او وسیم احمد اور ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ سٹیڈیم میں پرچم کشائی کی۔اس موقع پر ریسکیو سکائوٹ اور پولیس بینڈ نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی اور فضا پاکستان زندہ باد سے گونج آٹھی۔اس موقع پر اراکین اسمبلی ندیم قریشی اور وسیم خان بادوزئی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں بطور قوم متحد ہونے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ قبل ازیںتقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار ٹیبلوز پیش کئے۔یوم پاکستان کے حوالے سے پولیس لائنز ملتان میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ آر پی او ملتان کی آمد پر جنرل سلامی دی گئی۔ جس کے بعد انہوں نے یادگارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اپنے تاثرات قلم بند کئے۔آر پی او ملتان نے پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد پریڈ نے ان کو سلامی دی۔ سب انسپکٹر امیر بخش نے پریڈ کی قیادت کی ۔اس کے بعد پولیس لائن ملتان کے آڈیٹوریم ہال میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور پولیس شہداءکے لئے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ت آخر میں ریٹائر ہونیوالے ملازمین کو شیلڈز دیں گئیں۔یوم پاکستان کے حوالے سےسابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا اور ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹا اوراس موقع پر ملک کی ترقی ، سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ پاسٹر یوسف رضا، پاسٹر عاشر ولیم نے یو جی ایچ چرچ گلزار ٹائون میں قرار دادپاکستان کے سلسلے میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔ریاض ایلڈر، روبینہ یوسف نے بھی خطاب کیا۔آرپی او وسیم احمدخان کی ہدایت پر23مارچ کے حوالے سے پولیس پبلک سکول ملتان میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ترجمان ریجنل پولیس آفیسر اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی زندگی ،شخصیت اور کرداربحیثیت پاکستانی مشعل راہ ہے۔ تقریب میں سکول کے بچوں 23مارچ کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیے ۔ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتما م ہفت روزہ تقریبات کےسلسلےمیں گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے جسمانی معذوراں میں تقریب ہوئی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے ٹیبلوز، تقاریر اور ملی نغمے پیش کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا اور ان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے جبکہ یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔ دریں اثناء ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہفت روزہ تقریبات کے ساتویں روز آج اتوار کو صبح 8 بجے تھلہ سادات بیرون دہلی گیٹ ملتان میں پاکستان زندہ باد کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا۔ایم این ایس زرعی یو نیو ر سٹی ملتا ن میں 23ما رچ یو م پا کستا ن کے حوا لے سےتقر یب کا انعقا د کیا گیا ۔ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئےوا ئس چا نسلرپر وفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں بھا ئی چا رے اور یک جہتی کا درس دیتا ہے ۔ تقریب میں ر شید احمدعمرا ن محمو د ،ڈا کٹر اشفا ق ،مو لا نا و سیم ،عثما ن جمشید سمیت طلبا اور سٹا ف نے شرکت کی ۔انجمن کشمیر یان اور امن پنجاب رکشہ یونین کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر نکالی گئی ریلی کی قیادت محمد ادریس بٹ ،آصف رفیق رجوانہ،عارف فصیح اللہ نے کی۔محمد ادریس بٹ ،آصف رفیق رجوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور کوئی بھی طاقت اسے ختم نہیں کرسکتی۔یہ واحد اسلامی ملک ہے جس کی حفاظت کیلئے ہر پاکستانی سر پر کفن باندھے قربانی کیلئے تیار ہے۔ریلی میں خالد سعید بٹ،رومی بٹ،ناصر بٹ،مسعود قریشی،طارق قادری،یامین گجر،مظہر نقوی،تنویر عباس،صوفی محمد صدیق،شہزاد،عمرگل اور دیگر تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مسلم لیگ سٹی کےنائب صدرملک طیب آرائیں کی رہائش گاہ پرقراردادیوم پاکستان کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی ،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید لیگی رہنماء ملک آصف رجوانہ،جمیل عباسی،ملک شفیق اعوان، قیوم خان ترین،صابرقریشی،عادل احسان ،راؤ محمدیوسف ،ارشدبخاری اورملک اللہ دادسمیت دیگر شریک ہوئے اختتام پرکیک کاٹاگیا اورمٹھائی تقسیم کی گئی اور آتش بازی کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے بھی ڈالے گئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ محمد یونس نے بلال چوک پرانا شجاعباد روڈ سے یوم پاکستان ریلی کی قیادت کی۔منی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب میں کیک کاٹا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر فہیم الدین قریشی نے کہا کہ یوم پاکستان کا تقاضہ ہے کہ تحفظ پاکستان کے لئے پوری قوم متحد ہو جائے۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں ملک بشیر ارائیں،فیاض بھٹہ،شیخ عاشق علی،ایوب گجر،ملک لیاقت ،ملک اختر،جمشید خان،فہیم شوکت،عبدالرزاق،مظہر حسین شریک ہوئے۔ملتان سنٹرل و ڈسٹرکٹ جیل میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ گراؤنڈ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے پرچم کشائی ہوئی۔قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔ اسیران نے نعت رسول مقبول ؐ ، ملی نغمے اور یو م پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں اور یوم پاکستا ن کے حوالے سے کیک کاٹا گیا ۔ جیل سپرنٹنڈنٹس نے صدراتی خطاب کیااور وطن کی آزادی کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر جیل میں لائٹنگ بھی کی گئی۔ مسلم لیگ (ن ) کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید، سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی ، سینئر پارٹی رہنمائوں ملک انور علی، عامر انصاری، شیخ ندیم اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قرار داد پاکستان کو مدنظر رکھ کر ہی ملک وقوم کی فلاح کے لئے سنجیدہ ہو جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سٹی کے زیراہتمام یونین کونسل 9 کے چیئرمین شیخ ندیم اکبر کی رہائش گاہ پر قرارداد پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ جامعہ زکریا شعبہ آربوریکلچر کے زیراہتمام یو م پاکستان کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کیا۔ نمائش کے موقع پر ڈین ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ، ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی ، پروفیسر ڈاکٹر محمدامان اللہ ، ڈاکٹر اکبر انجم و دیگر اساتذہ موجود تھے۔ جامعہ زکریا شعبہ آربوریکلچر کے زیراہتمام یو م پاکستان کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کیا۔ نمائش کے موقع پر ڈین ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ، ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی،پروفیسر ڈاکٹر محمدامان اللہ ، ڈاکٹر اکبر انجم و دیگر اساتذہ موجود تھے۔یوم پاکستان کی تقاریب کے حوالے سے ضلعی پولیس نے 1500 افسران اور جوانوں کی عوامی اجتماعات پر ڈیوٹیاں لگائیں جس کی نگرانی سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم نے کی جبکہ سٹی ٹریفک کے 200 اہلکار بھی سپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے اور 150سے زائد رضا کاروں نے ڈیوٹی انجام دی۔