نصرت بھٹو جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ، نیئر بخاری

March 24, 2019

اسلام آباد(وقائع نگار)مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، سابق صدر کے ترجمان عامر فدا پراچہ، ڈپٹی پولیٹیکل سیکرٹری فوزیہ حبیب ، ضلع اسلام آباد کے صدر راجہ شکیل عباسی، سٹی کے صدر افتخارشہزادہ، رشید میر سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعدا میں شرکت کی، تقریب سے اپنے خطاب میں نیئر حسین بخاری اور عامر فدا پراچہ نے بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں جو تاریخ ساز ہوتی ہیں۔