جامعہ زکریا اورای سی آئی کےاشتراک سے’’تجدید امن‘‘ پراجیکٹ تقریب

March 25, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا اورای سی آئی کےاشتراک سے’’تجدید امن‘‘ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب شعبہ سوشیالوجی کے سیمینار ہال میں ہوئی، جس کی صدارت شعبہ سوشیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ نے کی جبکہ ایم ڈی ای سی آئی سلیم جہانگیر‘ شعبہ انتھرپوجی سے ڈاکٹر شہزاد اور ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر ناظم خان مہمانان خصوصی تھے ، سلیم جہانگیرنے کہا کہ ای سی آئی نےملک میں امن کی ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور تجدید امن پراجیکٹ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، ڈاکٹر امتیاز وڑائچ نے کہا کہ تجدید امن کے اس سفر میں جامعہ زکریا شعبہ سوشیالوجی ‘ای سی آئی کے ساتھ مل کرمقصد کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کریگی، تقریب میں کلچرل سوسائٹی‘ آرٹ اینڈ ڈیزائن اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے طلبا نے امن ‘محبت اور ہم آہنگی کے رنگوں کو اپنی خوبصورت پرفارمنس کے ذریعے پیش کیا۔