طلباء ایجوکیشنل الائنس سے بائیکاٹ ایک تنظیم کی وجہ سے کیا،بی ایس او پجار

March 25, 2019

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چئیر مین ملک زبیر، اراکان مرکزی کمیٹی عابد عمر بلوچ ، بوہر صالح بلوچ ، اویس زہری نے یک بیان میں کہا ہے کہ طلباء ایجوکیشنل الائنس سے بائیکاٹ کی وجہ نام نہاد قوم پرست تنظیم ہے ۔ بی ایم سی کالج میں ہمارے رکن اور کارکنوں کو روم سے اس لئے نکالا جا رہا ہے کہ وہ بی ایس او پجار کے رکن ہیں جو قابل تشویش اور قابل مذمت عمل ہے۔طلباء ایجوکیشنل الائنس اور ہمارے ساتھ دیگر 8 تنظیموں کا مقصد صرف یہی رہا ہے کہ طلباء کو اداروں میں درپیش مسائل حل کریں لیکن افسوس کہ الائنس میں موجود ایک نام نہاد تنظیم نے الائنس کی روح کو ٹھیس پہنچائی ۔ الائنس میں رہنے یا نکلنے کا فیصلہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔